نگران وزیر اطلاعات پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بدعنوانیوں کیخلاف کارروائیاں تیز

08-12-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ میں نا اہل اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد کی نگرانی میں بدعنوان ملازمین کی لسٹیں تیار ہونا شروع ہو گئیں۔ ایسی ہی شکایات کے نتیجے میں 2 خواتین زونل آفیسرز اور 7 بلڈنگ انسپکٹرز کو پلاننگ ونگ سے بے دخل کر دیا گیا۔ بے دخل کیے جانے والے افسران کی خدمات میونسپل کارپوریشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ محکمہ بلدیات سے بے دخل کیے گئے افسران میں علامہ اقبال زون کی اسسٹنٹ زونل آفیسر سمیرا چوہان اور واہگہ زون کی زونل آفیسر ارم الطاف شامل ہیں۔ اسی طرح بلڈنگ انسپکٹرز علی شاہد ، ارسلان جمیل ، طارق سعید، عصمت اللہ، احسن رضا ، علی رضا  اور محمد یاسین کی خدمات بھی میونسپل کارپوریشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔