نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے بچوں کی جشنِ آزادی کی تیاریوں کو چار چاند لگا دئیے

08-12-2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے ننھے منے بچوں کی جشنِ آزادی کی تیاریوں کو چار چاند لگا دئیے۔

ابراہیم مراد اچانک ایک سٹال پر رُکے اور عوام میں گُھل مِل گئے۔ بچوں کی جشنِ آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔ صوبائی وزیر نے بچوں میں قومی پرچم اور بیجز تقسیم کئے۔ ابراہیم مراد کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی 76 ویں جشنِ آزادی کی خوشیاں قوم اور ہم ساتھ ساتھ منائیں۔ 14 اگست کا دن ہمیں ملک کے لئے دی گئی قربانیوں کی ناقابلِ فراموش داستانیں سناتا ہے۔ پوری قوم جوش و خروش سے پاکستان کے 76 ویں جشنِ آزادی منانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ مُلک ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی بے انتہا قربانیوں کے بدلے ملا ہے۔