سینیٹرانوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

08-12-2023

(ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹرانوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں آج نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس کے بعد شہباز شریف لاہور روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے درمیان انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے اس فیصلے پر دستخط بھی کردیے ہیں۔