رنگا رنگ تقریب کے ساتھ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ اختتام پذیر

08-12-2023

(لاہور نیوز) رنگا رنگ تقریب کے ساتھ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کا اختتام ہو گیا۔

وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کی اختتامی تقریب یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں ہوئی۔ تقریب میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ میں ہاکی، فٹ بال، والی بال کے مقابلے ہوئے۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافیوں، میڈلز اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم احمد تھے جنہوں نے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام کو شاندار قرار دیا جبکہ ڈائریکٹر ایچ ای سی جاوید علی میمن نے کہا کہ یوتھ پروگرام کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ لیگ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹ تواتر سے ہونے چاہئیں۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔