کمشنر لاہور الیون کرکٹ ٹیم نے سی سی پی او الیون سے میچ جیت لیا

08-12-2023

(لاہور نیوز) سی سی پی او الیون اور کمشنر لاہور الیون کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

قذافی سٹیڈیم کے قریب ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سی سی پی او الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 208 رنز بنائے۔ کمشنر لاہور الیون نے مطلوبہ ہدف انیس ویں اوور میں حاصل کر کے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔ بیسٹ آف تھری سیریز کا پہلا میچ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل کھیلا گیا تھا جسے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ٹیم نے جیتا تھا مگر دوسرا میچ سی سی پی او الیون نہ جیت سکی ۔ کمشنر لاہور  الیون نے دوسرا میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ہم جشن آزادی منا رہے ہیں، کرکٹ میچ بھی اسی سلسلہ میں کھیلا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم میڈیا کی ٹیموں کے ساتھ بھی میچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی نہ کریں، اگر یوم آزادی پر قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی ہو گی۔ میچ دیکھنے کے لیے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔