لاہور ہائیکورٹ کا 100 سے زائد پراسیکیوٹرز کے تبادلوں کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری

08-12-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 100 سے زائد پراسیکیوٹرز کے تبادلوں کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے رخسانہ یاسمین سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے مطابق سیکرٹری پراسیکیوشن کو تبادلے کرنے کا اختیار نہیں ۔ تبادلوں کا اختیار پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے پاس ہے۔ عدالت نے پراسیکیوٹرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا اور آئندہ سماعت کے لیے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ درخواستوں پر مزید کارروائی 15 اگست کو ہو گی۔