سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کے 4 اہم کمانڈرزسمیت 21 دہشتگرد گرفتار

08-12-2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے 9 ،داعش کے 4 اہم کمانڈرز سمیت 21 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو نارووال ،ڈی جی حان ، راولپنڈی جہلم ، مظفر گڑھ ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لیہ، اٹک اور ساہیوال سے گرفتار کیا گیا، دہشت گرد خطرناک منصوبہ تیار کر رہے تھے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، پرائما کارڈز ،ڈیٹو نیٹرز ،آئی ای ڈی بم، حفاظتی فیوز ، ہینڈ گرینیڈ اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔  سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناحت شاہد، امین، گل رحمان، آزاد، اسحاق، اعجاز، جاوید، مدثر، اقبال،عیسیٰ،شہبازاورسیف وغیرہ کے ناموں سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔   حکام کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے700 کومبنگ آپریشنز کے دوران 49 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 29829 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پرعمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔