کرکٹ ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ درست ہے: شاہد آفریدی

08-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے بھارت بھجوانے کے فیصلے پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آ گیا۔

شاہد آفریدی نےایک انٹرویو میں کہا کہ کرکٹ اور سپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہوسکتی، پڑوسیوں کا ایک دوسرے پر بہت حق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے کی دھمکیاں آتی تھیں، تب بھی ہماری حکومت نے بھارت کو سپورٹ کیا، اسی تعلق کو بہتر بنانا چاہئے، کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے۔