نگران وزیراعظم پر مشاورت: شہبازشریف، اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگی

08-12-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگی،دونوں رہنما نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پرمشاورت کریں گے۔

وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے پاس نگران وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آخری روز ہے،نام فائنل نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روزگزر چکے ہیں،نگران وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک طے نہ ہو سکا۔ صدرعارف علوی نے بھی آج نگران وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی،شہبازشریف نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔ انہوں نے صدرپربھی تنقید کی اورکہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا،اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم نے اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی ہے۔