ضیا الحق کاکردار نبھانے پراداکارگوہر رشید کو سیاسی رہنما کی جانب سے کیسا رویہ برداشت کرناپڑا؟جانئے

08-11-2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکار گوہر رشید نے ضیا الحق کا کردار نبھانے کے بعد سیاسی رہنما کی جانب سے پیش آنیوالے رویے سے پردہ اٹھا دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں گوہر رشید کا کہنا تھا کہانہوں نے کچھ سال قبل ایک تھیٹر پلے میں ضیاالحق کا کردار ادا کیا، تھیٹر کے اختتام پر کرٹن ریزر کے دوران جب تمام اداکاروں کا تعارف کرایا گیا۔ اس وقت پیپلز پارٹی کے اس وقت کے وزیر بھی سٹیج پر آئے اور باری باری تمام اداکاروں سے ملاقات کی۔  گوہر نے بتایا کہ زاہد احمد نے قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کیا ، وہ درمیان میں ایک طرف ذوالفقارعلی بھٹو کا کردار کرنے والے کھڑے تھے اور ایک جانب میں کھڑا تھا ، اس ڈرامے میں ضیاالحق کا کردار ادا کیا۔ پیپلز پارٹی کے وزیر آئے انہوں نے سب سے مصافحہ کیا اور ہر ایک اداکار کو داد دی ۔ اس کرٹین ریزر میں انور مقصود جو کہ اس تھیٹر پلے کے مصنف تھے وہ بھی موجود تھے۔ گوہر رشید کا مزید کہنا تھا کہ  اس وزیر نے ذولفقار علی بھٹو کے کردار ادا کرنے والے کو گلے سے لگایا اور خوب تعریف کی۔پھر جناح صاحب کو گلے سے لگایا اور ان کے کردار کی بہت تعریف کی۔ جب میری باری آئی تو میں خود ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھا ،تاہم وہ وزیر سطحی انداز میں ہاتھ ملا کر چلے گئے۔ اس منسٹر کے اس انداز کو تمام حاضرین دیکھ رہے تھےکہ انہوں نے مجھے یعنی ضیاالحق کے کردار کو ادا کرنے والے اداکار کو نظر انداز کردیا۔