غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کی بلیک لسٹنگ کا آغاز

08-11-2023

(لاہور نیوز) غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران اور سہولت کار ہوشیار ہو جائیں۔ وزیر بلدیات عامر میر کی ہدایت پر آ فیسرز کی بلیک لسٹنگ کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیر بلدیات عامر میر کا کہنا ہے رشوت خوری میں ملوث افسران کو ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیر میں ملوث افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا ہے کہ رشوت خور افسران کے خلاف محکمہ بلدیات خود کیسز دائر کرے گا۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کو سہولت فراہم کرنے والوں کو بھی وارننگ دے دی گئی۔