کمشنر لاہور کی شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

08-11-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوور اور شاہدرہ فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ دونوں منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ہر 24 گھنٹے بعد اہداف کی تکمیل کا جائزہ لیا جائے۔ کمشنر لاہور نے غیر فعال نو زونز فعال کر دئیے ۔ ڈپٹی سی اوز کے تین سال بعد اختیارات فعال کر دئیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سی اوز ریگولیشن ، تعمیرات کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔ ڈپٹی سی اوز چیف آفیسر کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے۔