میڑک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب، نگران وزیر اعلٰی پنجاب نے تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے

08-11-2023

(لاہور نیوز) میڑک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی۔ نگران وزیر اعلٰی پنجاب نے طلبہ و طالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور چیکس دئیے۔

فلیٹیز ہوٹل لاہور میں میڑک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مختلف محکموں کے وزرا اور سیکرٹریز بھی تقریب میں موجود تھے۔ 140  سے زائد طلبہ و طالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور مالی چیکس سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پوزیشن ہولڈرز ہمارا فخر اور مستقبل ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں اگلے ماہ 3 ارب ڈالر کی کپاس پیدا ہو گی۔ محکمہ خوراک کا 600 ارب کا قرض اتار دیا گیا ہے۔ وزیر اعلٰی نے مستقبل میں بھی پوزیشن ہولڈرز کو تعلیمی سکالر شپس دینے کا اعلان کیا۔