وزیر وائلڈ لائف کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر سے سفاری زو میں چار نر ہاگ ہرن منتقل

08-11-2023

(لاہور نیوز) وزیر وائلڈ لائف کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر سے سفاری زو میں چار نر ہاگ ہرن منتقل کر دئیے گئے۔

شفٹنگ کے تیسرے مرحلے میں لاہور چڑیا گھر سے چار نر ہاگ ہرن کو سفاری زو منتقل کیا گیا۔ شفٹنگ کے بعد جانور اپنے نئے گھر میں چلتے پھرتے اور تندرست دکھائی دے رہے ہیں۔ لاہور سفاری زو کے اندر بھی جانوروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جانے لگا ہے۔ ڈائریکٹر لاہور سفاری زو غلام رسول کہتے ہیں جانوروں کی نسل بڑھانے اور بہتر افزائش کیلئے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔