لبرٹی چوک میں بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کی فنڈنگ نجی شعبہ کرے گا، محسن نقوی

08-11-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کے منصوبے کی فنڈنگ نجی شعبہ کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا لبرٹی چوک میں بلند ترین اور سب سے بڑا قومی پرچم نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ قومی پرچم کی تنصیب میں حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہو گا۔ بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کے منصوبے کی فنڈنگ نجی شعبہ کرے گا۔ انہوں نے کہا فنڈز کا انتظام ہونے پر 14 اگست کو بلند ترین قومی پرچم نصب کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ سکتے ہیں۔