سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس: غیر حاضر ملزمان پولیس افسران کے ضمانتی مچلکے منسوخ

08-11-2023

(لاہور نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں عدالت نے غیر حاضر ملزمان پولیس افسران اور اہلکاروں کے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ میں نے بہت وقت دیا، ملزمان کو مزید مہلت نہیں دی جا سکتی، ملزمان ضمانتوں پر ہیں اور سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ دوران سماعت متعدد ملزمان پولیس افسران اور اہل کار حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، جن میں ڈی ایس پی رضوان، بشیر نیازی، کاشف خلیل اور دیگر شامل تھے، عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی بھی پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے غیر حاضر ملزمان پولیس افسران اور اہل کاروں کے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دیئے اور وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے 18 اگست تک سماعت ملتوی کر دی۔