آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ : 14 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

08-11-2023

(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ 14 اگست سےلیڈر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدراعجاز الرحمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی اور انٹر سکول کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کے خواہش مند کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 12 اگست تک کروا سکتے ہیں ، ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 13 اگست کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 16 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 17 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔