پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کی رہائی کا حکم

08-11-2023

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے 57 کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ عدالت نے 3 ایم پی او آرڈر معطل کر کے 57 پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔