پی ڈی ایم اے کی 13 سے 16 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

08-11-2023

(ویب ڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 13 سے 16 اگست کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 13 سے 16 اگست کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ، ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں تیز بارش کے امکانات ہیں، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،مری اورگلیات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ دوسری جانب دریاؤں کی صورت حال پر ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ پنجاب کے دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور تربیلا اور منگلا ڈیم 95 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔