یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ

08-11-2023

(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا فی کلو 20 روپے مہنگی کردی گئی جبکہ دال مسور اورسفید چنے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت 12 روپے بڑھا دی گئی جبکہ سپر باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج جمعہ سے ہوگا۔