نشتر کالونی: سیف سٹیز کی نشاندہی پر موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

08-11-2023

(لاہور نیوز) نشتر کالونی پولیس نے سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا، سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر روہی نالے کے قریب سے شاہد اور ناصر کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر کے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ایس پی شہزاد  کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، لاہور پولیس اور سیف سٹی کی جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، جرائم پر قابو پانے میں سیف سٹی کیمرے مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔