ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا

08-11-2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے فریقین کو آج کے لیے الیکٹرانک نوٹس بھی بھجوا دیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس پر فیصلہ 19 جون کو محفوظ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعتیں کیں۔ درخواست گزاروں نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کےخلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی تھی،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی بنچ کا حصہ تھے۔