ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کم بیک کیلئے پُرامید

08-11-2023

(ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کم بیک کیلئے پرامید ہیں۔

ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا پا لیا ہے اور اب بھرپور ٹریننگ کر رہا ہوں، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد ایشین گیمز میں حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث ایشین چیمپئن شپ مِس کی، امید ہے کہ میں آنے والے ایونٹس میں میڈلز لوں گا۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 20 اگست کو ہنگری روانہ ہوں گے جہاں چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 25 اگست اور فائنل راؤنڈ 27 اگست کو ہو گا۔