پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان
08-10-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 419 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا،انڈیکس 47 ہزار 808 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 996 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 32 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب 75 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے کم ہوئی ہے جو کاروبار کے اختتام پر 7 ہزار 144 ارب روپے ہے۔