کتب چھاپنے کیلئے این او سی کی فیس بھی دو گنا ہو گئی

08-10-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کے ہر شعبے پر وار جاری ہیں۔ کتب چھاپنے کیلئے این او سی کی فیس بھی دو گنا ہو گئی۔

ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پبلشرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر فواذ نیاز نے پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بک بورڈ کی پالیسیوں کو ظالمانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ملک کے طبقاتی نظام میں سب سے بڑی وجہ پی سی ٹی بی ہے۔ پچھتر ہزار روپے ایک کتاب ریویو کے پی سی ٹی بی وصول کرتے ہیں جو این او سی دینے کے لئے ہوتی ہے۔ ایک کاغذ کی بیس ہزار روپے قیمت ہوتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے کنونیئر ابوزر غفاری نے کہا کہ پی سی ٹی بی نے ہماری کتابیں چھاپ کر اربوں روپے کمائے۔ کسی قسم کی بدمعاشی کو قبول نہیں کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اسی طرح ہی چلتا رہا تو بیس لاکھ لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔