اپنی کامیابی پر آرمی چیف، پاک فوج کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حمزہ خان

08-10-2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان نے کہا ہے کہ اپنی کامیابی پر آرمی چیف اور پاک فوج کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان پشاور چھاؤنی گریژن سکواش کمپلیکس پہنچے جہاں سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حمزہ خان کا کہنا تھا کہ گریژن سکواش کمپلیکس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، اپنی کامیابی پر آرمی چیف اور پاک فوج کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان نے کہا کہ حمزہ خان بہت جلد ورلڈ چیمپئن شپ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے بھی ورلڈ جونئیر سکواش چمپئن حمزہ خان سے ملاقات کی، کور کمانڈر پشاور نے حمزہ خان کو جونیئر سکواش چمپئن کا ٹائٹل پاکستان لانے پرمبارک باد دی۔