ایشین گیمز میں پاکستان کا 305 رکنی دستہ شرکت کرے گا: پی ایس بی

08-10-2023

(لاہور نیوز) ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود سمیت پی او اے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایشین گیمز میں پاکستان کا 305 رکنی دستہ شرکت کرے گا، مختلف کھیلوں میں 157مینز، 59 ویمنز ایتھلیٹ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایشین گیمز میں 68 کوچز اور آفیشلز بھی شرکت کریں گے۔ 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین میں کھیلی جانیوالی ایشین گیمز میں پاکستانی دستہ تین مراحل میں حصہ لے گا، پہلا دستہ 15 ستمبر کو چین روانہ ہو گا، پاکستانی دستہ 25کھیلوں میں ایکشن میں دکھائی دے گا۔