13 ، 14 اگست: پنجاب حکومت کا سیاسی جماعت کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
08-10-2023
(لاہور نیوز) پنجاب کی نگران حکومت نے فیصلہ کیا کہ 13 اور 14 اگست کو صرف اور صرف قومی پرچم لگانے اور لہرانے کی اجازت دی جائے گی، کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت یوم آزادی پر امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے آئی جی پنجاب کو صوبے بھر میں یوم آزادی پر فیملیز کو تحفظ فراہم کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے عوامی مقامات پر ہلڑ بازی، بد نظمی پھیلانے، ون ویلنگ کرنے اور موٹر سائیکلز میں آلٹریشن کرنے والے مکینک کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی حکم دے دیا۔