چاول کی عالمی قیمتیں 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
08-10-2023
(لاہور نیوز) یو این فوڈ ایجنسی نے کہا ہے کہ چاول کی عالمی سطح پر قیمتیں 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
یو این فوڈ ایجنسی کے مطابق چاول کی قیمت کا انڈیکس جولائی میں 2.8 فیصد بڑھ کر 129.7 پوائنٹس تک پہنچ گیا، ستمبر 2011ء کے بعد چاول بلند ترین قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن تھائی لینڈ اور ویت نام میں ال نینو کے باعث انتہائی درجہ حرارت سے چاولوں کی پیداوار متاثر ہوئی۔ روسی اجناس معاہدے کے خاتمے اور بھارت کی طرف سے برآمد پر پابندی کا اثر بھی چاولوں پر پڑا، چاول کی خرید کے مستقبل کے سودے 16.02 ڈالر فی 45 کلو گرام میں طے ہوئے۔ عالمی منڈی میں بھارت، تھائی لینڈ، ویتنام، کمبوڈیا اور پاکستان سرکردہ برآمد کنندگان ہیں، چین، فلپائن، بینن، سینیگال، نائیجیریا اور ملائیشیا بھی چاول کے اہم درآمد کنندگان میں شامل ہیں۔