جولائی 2023 میں ترسیلات زر میں 19.3 فیصد کمی

08-10-2023

(لاہور نیوز) گزشتہ ماہ جولائی 2023 میں ترسیلات زر میں 19.3 فیصد کمی آئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2023 میں ترسیلات زر 2.026 ارب ڈالر رہیں، جولائی 2022 میں ترسیلات زر تقریباً 2.511 ارب ڈالر تھیں۔ مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب سے ترسیلات زر 48 کروڑ 70لاکھ ڈالر بھیجی گئی، یو اے ای سے 31کروڑ 50لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ترسیلات بھیجی گئی۔