استحکام پاکستان پارٹی کی 38 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم، جلد اجلاس متوقع

08-10-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی 38 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کر دی گئی، سیکرٹری جنرل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں، سردار تنویر الیاس، عامر محمود کیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی بھی رکن ہوں گے۔ دیگر اراکین میں نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، جی جی جمال، فیاض الحسن چوہان، راجہ یاور کمال، رانا نذیر احمد خان، سعید الحسن شاہ شامل ہیں، مامون جعفر، چودھری اخلاق، امیر حیدر سنگھا اور چودھری ظہیر بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی @JahangirKTareen کی مشاورت سے سیکرٹری جنرل عامر کیانی کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان.@abdul_aleemkhan @Dr_FirdousAwan pic.twitter.com/OqRjNHh1lN — Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) August 10, 2023 استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران میں چودھری اشفاق، اجمل چیمہ، محمد یعقوب شیخ، شعیب صدیقی، مراد راس اور میاں خالد محمود شامل ہیں، رائے اسلم کھرل، سردار طالب نکئی، رانا اسلم، نوریز شکور، محمد شاہ کھگہ اور دیوان عظمت بھی اراکین کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فرخ ممتاز مانیکا، سید مبین عالم، تحسین گردیزی، ایاز نیازی، قاسم لنگھا اور ہارون گل کو بھی استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی کے اہم فیصلوں کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نامزد اراکین کا اجلاس جلد منعقد ہونے کی توقع ہے۔