رضوانہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیا کی درخواست ضمانت مسترد
08-10-2023
(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رضوانہ تشدد کیس میں گرفتار سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلے محفوظ کر لیا۔ بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ خیال رہے سومیا عاصم کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے رجوع کیا تھا۔