لوگوں کا کام باتیں بنانا، زندگی میں خوش نہیں تو علیحدگی اختیار کرلیں: عینا آصف

08-10-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ لوگوں کا کام صرف باتیں بنانا ہے لیکن اگر آپ اپنے ہمسفر کیساتھ زندگی میں خوش نہیں تو علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔

شادی اور طلاق کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے عینا کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو آپکو شادی کے خیال سے نفرت کرنے پر مجبور کریں گے، جبکہ دوسرے اس کے بارے میں محض پریوں کی کہانی کی طرح تصور کریں گے۔ اداکارہ نے کہا ہر چیز کے دو رُخ ہوتے ہیں جس میں  فائدے اور نقصانات شامل ہیں،  اگر آپ شادی کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی زندگی میں کچھ بہت اچھا ملے گا جبکہ دوسری طرف آپ کو کچھ کھونا بھی پڑے گا۔ کم عمر اداکارہ کا طلاق پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگوں کا کام ہے باتیں بنانا، اگر آپ اپنے زندگی میں خوش نہیں ہیں تو علحیدگی اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں،زندگی میں ایسا فیصلہ کریں جس سے آپ خوش ہوں نا کہ لوگ۔