شدید گرمی، بجلی کی طلب میں اضافہ، لیسکو کو 400 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا

08-10-2023

(لاہور نیوز) شدید حبس اور گرمی میں بجلی کی طلب بڑھ گئی، لیسکو کا بجلی شارٹ فال 400 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (این پی سی سی) کی جانب سے لیسکو کو 4 ہزار 750 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ لیسکو کی طلب 5 ہزار 150 میگا واٹ سے تجاوز کر گئی ہے، لیسکو کو 400 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیسکو کی جانب سے مختلف علاقوں میں 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا مگر شیڈول کے برعکس شہر کے مختلف مقامات پر 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 گھنٹے سے بھی زائد ہو چکا ہے۔  لوڈ بڑھتے ہی اوور لوڈڈ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بھی جواب دے گئے ہیں جن کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان شکار ہیں۔