گنگارام ہسپتال کے حالات ابتر،دوران آپریشن جنریٹرز بند، وزیراعلیٰ کا نوٹس

08-10-2023

(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال کے بعد گنگا رام ہسپتال کے حالات بھی ابتر ہو گئے،آپریشن کے دوران آپریشن تھیٹر کے جنریٹرز جواب دے گئے۔

سر گنگا رام ہسپتال کے سرجن نے آپریشن تھیٹر میں موبائل فون ٹارچ کی روشنی میں سرجری کی ویڈیو بنا کر جاری کر دی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے بجلی بند ہونے پر آپریشن تھیٹر کا جنریٹر نہ چلایا جا سکا اور مریض کی ٹانگ کی سرجری کے دوران آپریشن تھیٹر میں بجلی غائب ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر گنگا رام ہسپتال کے سارے آپریشن تھیٹرز میں یہی صورتحال ہے، ڈاکٹرز گرمی اور حبس میں آپریشن کرنے میں مجبور ہیں، مریض کو بے ہوش تو کر دیا لیکن ہوش میں کیسے آئے گا کچھ علم نہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معاملے کا نوٹس لے کر انکوائری کی ہدایت کی ہے۔