ایشیا کپ میچز کی میزبانی: قذافی سٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری

08-10-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے گراؤنڈ اور پچز کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور ہائی برڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایشیا کپ کے3  میچز کی میزبانی کرے گا،  ان میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ اور پچز کی تیاری  کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ گراؤنڈ ہمیشہ کی طرح ابھی سے ہی دلکش منظر پیش کر رہا ہے جبکہ اسکوائر بھی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے، اسکوائر میں آسٹریلین مٹی سے بھی ایک باؤنسی ٹریک تیار کیا گیا ہے جبکہ میچز کے لیے 3 وکٹوں کو تیار کیا جا رہا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان، 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔