انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا

08-10-2023

(لاہور نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد بہتری آئی ہے۔ کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 235 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 48 ہزار 463 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔