باغبانپورہ: سیف سٹیز کی نشاندہی پر 3 منشیات فروش اسلحہ سمیت گرفتار

08-10-2023

(لاہور نیوز) باغبانپورہ پولیس نے سیف سٹیز کیمروں کی نشاندہی پر تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے باغبانپورہ کے علاقے میں مشکوک اشخاص کو دیکھا، باغبانپورہ پولیس کو فوراً مشتبہ اشخاص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، دوران چیکنگ ملزمان سے 2 کلو چرس اور پستول برآمد ہوئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان میں مشہور زمانہ منشیات فروش فرحان کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ ایس پی وقار عظیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزمان پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوْن جاری رہے گا۔