ایمن خان کے بعد ان کی بہن منال کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد متوقع

08-09-2023

(لاہور نیوز) پاکستان ڈرامہ و شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بھی خوشخبری سنا دی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ: "دو دل تین بن رہے ہیں، ہمارے ننھے مہمان کے آنے کی اُلٹی گنتی شروع ہو گئی ہے"۔اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی ستمبر 2021 میں انجام پائی تھی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل 7 اگست کو منال خان کی جڑواں بہن اور اداکار منیب بٹ کی اہلیہ ایمن خان کے ہاں دوسری بیٹی "میرال خان" کی پیدائش ہوئی تھی۔