حکومت نے طاہر یعقوب بھٹی کو زرعی ترقیاتی بینک کا صدر مقرر کر دیا
08-09-2023
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے جاتے جاتے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تقرری بھی کر دی گئی۔
حکومت نے طاہر یعقوب بھٹی کو زرعی ترقیاتی بینک کا صدر مقرر کیا ہے، خزانہ ڈویژن نے صدر زیڈ ٹی بی ایل کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔قبل ازیں وفاقی کابینہ نے سلمان ایس مہدی کو سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں بطور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سلیم اللہ کو بطور نائب گورنر سٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔