شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم اپنے دور اقتدار میں میگا پراجیکٹس پر کئی دورے کیے

08-09-2023

(لاہور نیوز) شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم اپنے دور اقتدار میں لاہور کے میگا پراجیکٹس پر کئی دورے کیے۔ کئی نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم دورِ اقتدار میں لاہور کے کئی ترقیاتی منصوبے مکمل اور شروع کیے گئے۔ لاہور میں 2017 سے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کی سنی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا تاہم باقی ماندہ 9 سپورٹس کمپلیکسز پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا۔ شہباز شریف نے شاہدرہ کے علاقوں سے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے دو منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھے۔ امامیہ کالونی اور شاہدرہ فلائی اوور پر تعمیراتی کام 35 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نے میٹرو بس کی شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو توسیع کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ پی کے ایل آئی یونیورسٹی کے قیام کا سنگ بنیاد بھی عمل میں لایا گیا۔ لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔