سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوم آزادی پر تقریبات کا شیڈول جاری

08-09-2023

(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا۔

دس اگست سے سکولوں میں سی ای اوز کے زیر اہتمام تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔ تیرہ اگست کو قرات و نعت سمیت ملی نغموں و قومی ترانوں کے مقابلے کروائے جائیں گے۔ چودہ اگست کو پرچم کشائی کی تقریبات رکھی گئی ہیں ۔ تمام افسران سکولوں میں جھنڈے اور قومی لباس میں ملبوس تقریبات میں شرکت کریں گے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے تقریبات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔