پانی کے بلوں میں اضافہ، نیا ٹیرف نافذ العمل کر دیا گیا

08-09-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کے وار جاری ہیں۔ پانی کے بلوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ رواں مالی سال کے آغاز میں نیا ٹیرف نافذ العمل کر دیا گیا۔

واسا نے واٹر ٹیرف میں باقاعدہ طور پر اضافہ کر دیا۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں واٹر ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ واسا لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں نیا واٹر ٹیرف نافذ کر دیا گیا۔ گھریلو اور کمرشل صارفین کے واٹر ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ جنرل سٹور، ہارڈ ویئر شاپ، میڈیکل سٹور، ٹیلر شاپ ماہانہ اوسطاً 1303 روپے واسا کو بل ادا کریں گے۔ تعلیمی ادارے ، ڈاکٹرز کلینک، پراپرٹی ڈیلرز، سٹیل گرل مینوفیکچرز ماہانہ اوسطاً 3258 روپے ادا کریں گے۔ پرائیویٹ ہسپتال، کلینک، لیبارٹری، حمام، دھوبی گھاٹ ماہانہ 5345 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔ ریسٹورنٹ، پلاسٹک مینوفیکچرز، شوز مینوفیکچرز، پاور لوم، ماچس فیکٹری ماہانہ 7435 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔ ایک ہزار مربع فٹ پر واقع ریسٹورنٹ، فاؤنڈری سٹیل مل، ربڑ مل ماہانہ 10455 روپے ادا کریں گے۔ سیمنٹ اور پائپ فیکٹری، گھی اور آئل مل ماہانہ 13480 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔ پنجاب  کابینہ کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعد رواں مالی سال کے آغاز میں نیا ٹیرف نافذ العمل کر دیا گیا۔