عالمی اورمقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کی کیا صورتحال ہے؟جانئے
08-09-2023
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1926 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔بلین مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 943 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 90 ہزار 501 روپے پر پہنچ گئی۔