آئی سی سی نے ورلڈ کپ کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کر دیا

08-09-2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کر دیا۔

تبدیل کیے گئے شیڈول کے مطابق انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبر جبکہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ 12 اکتوبر کے بجائے 10 اکتوبر کو ہوگا۔ نئے شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ 12 نومبر کے بجائے 11 نومبر کو ہو گا، ورلڈ کپ کے 9 میچز ری شیڈول کیے گئے ہیں۔