جلیل عباس جیلانی نگران وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار بن گئے

08-09-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعظم کیلئے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سب سے مضبوط امیدوار بن گئے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کیلئے جلیل عباس جیلانی کا نام پیپلز پارٹی کا تجویز کردہ ہے، سابق سینئر سفارتکار جلیل عباس جیلانی کا نام آصف زرداری نے نواز شریف کے سامنے رکھا تھا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیرون ملک ملاقات میں جلیل عباس جیلانی کا نام زیر غور آیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد کی جانب سے جلیل عباس جیلانی کے نام پر اعتراض نہیں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو جلیل عباس جیلانی کا نام سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تجویز کیا تھا، سابق سینئر سفارتکار کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔