سینیٹ اجلاس، ملک بھر میں بروقت انتخابات کروانے سے متعلق قرار داد منظور
08-09-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں ملک بھر میں بروقت انتخابات کروانے سے متعلق قرار داد منظور کر لی گئی۔
ملک بھر میں بروقت انتخابات کروانے سے متعلق قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔ قرارداد کے متن کے مطابق مقررہ وقت کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے، نگران حکومت صرف عبوری مدت کیلئے روزمرہ کے فیصلے کر سکتی ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت کے اندر رہ کر کیا جائے۔ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ اس کا آئینی فریضہ ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کی رو کے مطابق آئینی طریقہ کار کے تحت الیکشن کا انعقاد کرے۔