ٹاؤن شپ : نجی پلازہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 3 افراد زخمی
08-09-2023
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاہور میں ٹاؤن شپ کے علاقے میں واقع نجی پلازہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر کال سنٹر کے ملازم نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔