گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد سے ہونیوالے گہرے زخموں کی سرجری جاری
08-09-2023
(ویب ڈیسک) جنرل ہسپتال لاہورمیں زیرعلاج کمسن گھریلوملازمہ رضوانہ پرتشدد سے ہونے والے گہرے زخموں کی سرجری جاری ہے۔
جنرل ہسپتال کی پلاسٹک سرجن ڈاکٹررومانہ کی سربراہی میں رضوانہ کے چہرے اور کمر کی سرجری کی جا رہی ہے ۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی اہم سرجری میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ میو، سروسز اور جناح ہسپتال کے پلاسٹک سرجنز بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ رضوانہ کی ایک ماہ تک متعدد سرجریز کی جائیں گی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کو رضوانہ کی سرجری پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔