نیب لاہور نے مونس الہٰی کے سیکرٹری کو گرفتار کر لیا

08-09-2023

(ویب ڈیسک) نیب لاہورنے مونس الہٰی کے سیکرٹری سہیل اصغراعوان کو گرفتارکرلیا ۔ سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کے الزام ہے۔

نیب نے ملزم کو احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی کی عدالت میں پیش کیا ۔ نیب نے موقف اختیارکیا کہ ملزم پرکروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے، ملزم نے سرکاری ٹھیکوں سے مبینہ کک بیکس وصول کیں جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔ قانون کےمطابق ملزم سہیل اصغراعوان سے دستاویزات سمیت دیگرچیزیں ریکورکرنی ہیں ۔ عدالت ملزم کاجسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئےملزم سہیل اصغرکا 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب تفتیشی سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ۔